How Do I Come Up With A Winning Business Idea

Adapted from content excerpted from the American Express® OPEN Small Business Network

ایک کاروباری منصوبہ بنانے کے لئے بصیرت، حکمت عملی اور اپنی صلاحیتوں کے بارے میں اور مارکیٹ کی ضروریات کے بارے میں اندازہ لگانے کی ضرورت ہوتی ہے- آغاز میں آپ کو مندرجہ ذیل تین اقدامات اٹھانے چاہئیں۔
کچھ منٹوں کے لئے اپنی آنکهیں بند کریں اور سوچیں کہ آپ 5 سالوں میں اپنی زندگی کو کیسے دیکهنا چاہتے ہیں- جتنا ٹهیک اندازہ لگا سکتے ہیں لگائیں۔

  • آپ کہاں رہتے ہوں گے؟
  • آپ کیسے دن گزارتے ہوں گے؟
  • کس قسم کا کام آپ کرتے ہیں؟
  • کیا آپ اکیلے کام کرتے ہیں یا دوسرے لوگوں کے ساتھ کام کرتے ہیں؟
  • آپ کے اردگرد کس طرح کے لوگ ہیں؟
  • جب آپ کام نہیں کر رہے ہوتے تب کیا کرتے ہیں؟

اپنے آپ کو ان سوالات تک محدود نہ رکهیں، اپنے بارے میں ایک وسیع عکس قائم کریں۔ ان چیزوں کے بارے میں سوچیں جوکہ آپ کے لئے اہم ہیں۔ یہ تمام ذاتی معاملات آپ کے کاروبار کی قسم پر اثر ڈالیں گے- آپ شہرمیں رہنا چاہتے ہیں یا گاٶں میں، آپ سفرمیں رہنا چاہتے ہیں یا اپنے کمپیوٹر کے سامنے بیٹهنا چاہتے ہیں۔ لوگوں سے ذاتی طور پر ملنا پسند کرتے ہیں یا فون پر کام کرنا چاہتے ہیں۔ یہ مشق کاروبار کا انتخاب کرنے میں، کاروباری فیصلے کرنے میں اور واضح مقاصد کا تعین کرنے میں بنیادی کام کرے گی۔

بہتر ہو گا کہ یہ مشق کسی کے ساتھ بیٹھ کرکی جائے اور اپنی سوچ کے بارے میں اس شخص کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جائے۔ اگر آپ ایسا نہیں کرسکتے تو اپنی سوچ کو واضح کرنے کے لیے اس مشق کو لکھ لیں۔

اپنے اندر دیکهنا اور اپنی پسند اور ناپسند کے بارے میں جاننا اکثر زیادہ بہتر ہوتا ہے اور یہ کہ کس کام کے لیے آپ میں قدرتی صلاحیتیں ہیں – ایک بہترین کاروباری خیال سوچنا الگ بات ہے اور اپنی مہارتوں اور اپنی افتاد طبع کے مطابق بہترین کاروباری خیال سوچنا دوسری بات ہے- آپ کے کاروبار میں آپ کی دلچسپی ہونی چاہیے تا کہ آپ مستقبل میں زیادہ دیر تک اس پر کام کر سکیں۔

ایسا کرنے کے بہترین طریقوں میں سے ایک یہ ہے کہ آپ تین الگ فہرستیں بنا لیں۔

فہرست 1: آپ کس کام میں اچهے ہیں

ہر کوئی کسی ایک کام کو زیادہ بہتر طریقے سے کرنے کا اہل ہوتا ہے اور بہت سی مہارتیں آپ کے بزنس کی بنیاد بن سکتی ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ آپ قدرتی طور پر منظم ہوں اور آپ میں معاملات کو بہتر طریقے سے کرنے کی اہلیت موجود ہو۔ ہو سکتا ہے کہ آپ اپنی مہارتوں کو استعمال کرنے کے اس قدر عادی ہو چکے ہوں کہ فی الحال وہ مہارتیں آپ کو یاد نہ آیں۔ اس لئے کچھ ہفتوں تک اپنے رجحانات کا اندازہ لگائیں اور اپنے آس پاس رہنے والوں سے اپنی مہارتوں کے بارے پوچهیں اور ان باتوں کی لسٹ بنائیں۔

فہرست 2: وہ صلاحتیں جو آپ نے کئی سالوں کے تجربے سے حاصل کی ہیں۔

آپ کے پاس بہت سی مہارتیں ہوں گی چاہے آپ نے کسی رسمی ماحول میں کام کیا ہو یا نہ کیا ہو۔ وہ تمام کام جوکہ آپ ماضی میں کر چکے ہیں ان کی ذمہ داریوں کو لکهیں ۔ ان مختلف فرایض کے متعلق لکهیں جن کے مکمل کرنے کی تفصیلات کے بارے میں آپ کو پتا ہے ۔ اس لسٹ کو مکمل کریں۔ اس میں کم از کم 10 مختلف چیزیں ہونی چاہئیں۔

فہرست 3: وہ کام جوآپ کرنا پسند کرتے ہیں

ان کاموں کی فہرست بنائیں جن کو آپ خوش دلی سے سرانجام دیتے ہیں۔ یہ اتنا آسان نہیں جتنا محسوس ہوتا ہے۔ یہ لسٹ کم از کم دس چیزوں پر مشتمل ہونی چاہئے۔ اپنے مشاغل اور دلچسپیوں کے علاوہ بھی سوچیں- اگر آپ کو سمجھ نہیں آرہی تو ان لوگوں سے پوچهیں جوکہ آپ کو لمبے عرصے سے جانتے ہیں۔ خاص طور پر وہ لوگ جو آپ کو بچپن سے جانتے ہیں کہ آپ کیا کام کر کے سب سے زیادہ خوش ہوتے ہیں۔

ان تین لسٹوں کو کئی ہفتوں تک کسی آسان پہنچ والی جگہ پر رکهیں اور جب کبھی کوئی خیال آپ کو آئے تو اسے کسی مناسب کیٹیگری میں لکھ لیں- وہ لوگ جو آپ کو بہتر طور پر جانتے ہیں ان سے اس بارے میں مدد حاصل کریں۔

اب تک آپ کاروبارچننے کے لیے اپنی صلاحیتوں پر غور کر رہے تھے- اب وقت آ گیا ہے کہ آپ باہر کی دنیا میں کسی ایسی ضرورت کا اندازہ لگایں جو کہ آپ کی پروڈکٹ یا خدمات کے ساتھ پوری ہو سکیں۔

بہت سی ”ٹاپ 10،، یا”ہاٹ نیو،، کاروبار کی فہرستیں موجود ہیں- ان سے کچھ کاروبار آپ کو پسند آ سکتے ہیں۔ لیکن بہترین کاروباری خیالات آپ کے اندر سے اٹھیں گے۔ اس لیے جب آپ کاروبار کے بارے میں سوچ رہے ہوں گے اور فہرست بنا رہے ہوں گے تو اپنے اندرونی خیالات پر توجہ دیں اور کاروباری مواقع تلاش کریں-

اس کے ساتھ جو ورک شیٹ لگی ہوئی ہے وہ آپ کو سوچنے میں مدد دے گی۔ فہرست کے عجیب و غریب ہونے سے خوفزدہ مت ہوں اور اگرشروع کے کچھ خیالات زیادہ موثر ثابت نہیں ہوتے تو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں۔ ان کو ایک طرف پھینکیں اور اپنا کام جاری رکهیں۔

Copyright © 1995-2016, American Express Company. All Rights Reserved

Insights & Success Stories

Related Industry Trends & Real Results